برلن ،5؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جرمنی کی میزبانی میں ترقی یافتہ اور ابھرتی ہوئی اقتصادیات کے حامل ممالک کے گروپ جی 20 کی سمٹ جمعہ سات جولائی کو ہیمبرگ شہر میں شروع ہو رہی ہے۔ اس دو روزہ سربراہ اجلاس میں شریک رہنما کلائمیٹ چینج اور عالمی اقتصادیات کے معاملات میں پائے جانے والے اختلافات کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ جرمن حکومت نے اس سمٹ میں ماحولیات کے تحفظ کو ترجیح دے رکھی ہے۔ برلن اور اُس کے یورپی حلیف کلائمیٹ کی پیرس ڈیل کو محفوظ رکھنے کی کوشش میں ہیں۔ امریکی صدر اِس ڈیل پر گہرے تحفظات رکھتے ہیں اور واشنگٹن حکومت اس سے علیحدگی اختیار کر چکی ہے